ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / امریکہ کا پابندیوں کا فیصلہ قانونی و سیاسی ہر دو اعتبار سے ایک غلط قدم ہے: چاوش اولو

امریکہ کا پابندیوں کا فیصلہ قانونی و سیاسی ہر دو اعتبار سے ایک غلط قدم ہے: چاوش اولو

Thu, 17 Dec 2020 17:58:58  SO Admin   S.O. News Service

انقرہ،17 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ امریکہ کا پابندیوں کا فیصلہ قانونی و سیاسی  ہر دو اعتبار سے ایک غلط قدم ہے۔

چاوش اولو نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی اور امریکہ کی طرف سے ترکی پرلگائی گئی پابندیوں سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کا پابندیوں کا فیصلہ قانونی و سیاسی ہر دو اعتبار سے ایک غلط فیصلہ ہے۔ یہ اس کا یک طرفہ فیصلہ ہے اور ترکی یا پھر کسی اور ملک کے حقِ خودمختاری پر حملے کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ " اگر پابندیوں کی مندرجات پر غور کیا جائے تو یہ کوئی ایسی پابندیاں نہیں ہیں کہ جو ہم پرجڑ سے ہلا دینے کی حد تک منفی اثرات مرتب کریں۔اگر اسے پس قدمی کرنا ہوتی تو اس وقت تک کر چکا ہوتا۔ پابندیوں کے اثرات کیا ہیں، ان کا قدو کاٹھ کیا ہے ہمارے ساتھی اس کا جائزہ لے رہے ہیں اور یقیناً اس سب کا جائزہ لینے کے بعد ہم بھی اس سے ہم آہنگ قدم اٹھائیں گے"۔

چاوش اولو نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات معمول پر آنے کے لئے اس کا ترکی کی توقعات کو پورا کرنا ضروری ہے۔


Share: